"النصرہ” کا شمالی حماہ سے ادلب کی جنگ بندی کو چیلنج

بیروت: کارولین روس اور شامی حکومت کے جہازوں نے ادلب اور اس کے پڑوسی صوبہ حماۃ کے کئی مقامات پر حملے کیے ہیں اور یہ ان حملوں کے جواب میں کیا گیا ہے جو شام آزاد کرانے کی کمیٹی نے کیا تھا اور قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس کمیٹی […]

"النصرہ” کا شمالی حماہ سے ادلب کی جنگ بندی کو چیلنج

بیروت: کارولین

روس اور شامی حکومت کے جہازوں نے ادلب اور اس کے پڑوسی صوبہ حماۃ کے کئی مقامات پر حملے کیے ہیں اور یہ ان حملوں کے جواب میں کیا گیا ہے جو شام آزاد کرانے کی کمیٹی نے کیا تھا اور قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس کمیٹی میں "فتح الشام” بھی شامل ہے جس کا نام پہلے "النصرہ” تھا۔

شامی حکومت کے اتحادی روس وایران اور مخالف جماعتوں کی حمایت کرنے والے  ترکی یہ تینوں ممالک نے آستانہ مذاکرات کے دائرہ میں شام کے چار علاقوں میں کشیدگی کم کرنے کے سلسلہ میں معاہدہ کیا ہے، اسی طرح ان تینوں ممالک نے گذشتہ جمعہ کو ان چاروں علاقوں میں  صورتحال پر نظر رکھنے کے لیے اپنے اپنے مراقبین بھیجنے پر بھی اتفاق کیا ہے.

ان چاروں علاقوں میں ادلب کا شمال مغربی علاقے، حماۃ گورنریٹ کے مرکزی علاقے، اللاذقیہ کے مغربی علاقے اور حلب کے کچھ شمالی  علاقے شامل ہیں۔

بدھ – 29 ذی الحجہ 1438 ہجری – 20 ستمبر 2017ء  شمارہ نمبر: (14176)