رياض کی طرف سے بارزانی کو ریفرنڈم سے باز رہنے کی دعوت
صوبہ کردستان کے صدر کا سلمانیہ کا دورہ – اور انقرہ کا انہیں "آگ سے کھیلنے” پر انتباہ جدہ – اربيل: "الشرق الاوسط” – انقرہ: سعيد عبد الرازق سعودی عرب نے کل عراقی کردوں کو شیڈول کے مطابق آئندہ پیر کے روز آزادی پر ریفرنڈم کرانے سے باز رہنے کی دعوت دی ہے۔ [&
صوبہ کردستان کے صدر کا سلمانیہ کا دورہ – اور انقرہ کا انہیں "آگ سے کھیلنے” پر انتباہ

جدہ – اربيل: "الشرق الاوسط” – انقرہ: سعيد عبد الرازق
سعودی عرب نے کل عراقی کردوں کو شیڈول کے مطابق آئندہ پیر کے روز آزادی پر ریفرنڈم کرانے سے باز رہنے کی دعوت دی ہے۔
سعودی حکام کے ایک ذریعہ نے کہا ہے کہ "ریاض صدر مسعود بارزانی کی حکمت اور دانشمندی کا منتظر ہے کہ وہ عراق اور خطے کو ریفرنڈم کے ذریعے آنے والے مزید خطرات سے بچانے کی خاطر عراقی صوبہ کردستان کی آزادی سے متعلق ریفرنڈم نہ کرائیں”۔ ذریعہ نے مزید کہا کہ سعودی عرب کا یہ بیان "خطے کے موجودہ حالات اور درپیش مسائل کی بنا پر نئے بحرانوں سے بچنے کے لئے ہے جو منفی ردعمل کا نتیجہ ہو سکتے ہیں”۔
دریں اثناء، بارزانی نے کل شہر سلیمانیہ کا دورہ کیا اور اس دوران وہاں لاکھوں لوگوں کے سامنے خطاب کرتے ہوئے یقین دہانی کی کہ "کردستان ریفرنڈم کے بعد بغداد کے ساتھ بقیہ مسائل پر سنجیدگی سے مذاکرات شروع کرنے کو تیار ہے”۔
انقرہ میں، کل ترک حکومت کے ترجمان باکر بوزداغ نے بارزانی کی جانب سے ریفرنڈم کے اصرار کو "آگ سے کھیلنے” کے مترادف قرار دیا اور کہا کہ "وہ سب سے پہلے اس میں جلیں گے”۔