امریکی نگرانی اور ترک فوج کے سائے تلے "شمالی شامی فیڈریشن” میں انتخابات
لندن: ابراہیم حميدی آئندہ کل "شمالی شامی فیڈریشن” کے رہائشی لاکھوں افراد چھوٹے یونٹوں میں اپنے نمائندوں کا منتخب کریں گے، جبکہ کردی عہدیدار کے مطابق آئندہ سال کے آغاز سے تین صوبوں کو منظم کرنے اور "انتظامی ادارے” کے قیام کی خاطر نومبر کے آغاز میں علاقائی و پارلیمان

لندن: ابراہیم حميدی
آئندہ کل "شمالی شامی فیڈریشن” کے رہائشی لاکھوں افراد چھوٹے یونٹوں میں اپنے نمائندوں کا منتخب کریں گے، جبکہ کردی عہدیدار کے مطابق آئندہ سال کے آغاز سے تین صوبوں کو منظم کرنے اور "انتظامی ادارے” کے قیام کی خاطر نومبر کے آغاز میں علاقائی و پارلیمانی انتخابات منعقد کرائے جائیں گے۔
یہ انتخابات ایسے وقت میں جاری ہیں کہ جب ایک جانب "داعش” سے لڑنے کے لئے "شامی ڈیموکریٹک فورسز” کی حمایت کی خاطر دریائے فرات کی مشرقی جانب امریکی فوجی چھاؤنی اور دوسری جانب، دریا کے مغرب میں کردی "عوامی حفاظتی کونٹس” کی حمایت کے لئے روسی فوجی مرکز قائم ہے اور اس کے ساتھ ساتھ حلب شہر کے شمال میں ترک فوج کے حمایت یافتہ شامی گروپ ہیں۔ اسی طرح یہ انتخابات، شام کے شمال میں کرد صوبے کے قیام کو روکنے کی خاطر طاقت کے استعمال کے لئے ترک افواج کی موجودگی میں ہو رہے ہیں۔