ٹرمپ کا "ایرانی جوہری پروگرام” کے بارے میں فیصلہ
روحانی کی "جوابی کاروائی” کی دھمکی اور بین الاقوامی سیاست میں نئے آنے والوں پر تنقید نیویارک: "الشرق الاوسط” امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کل یقین دہانی کی ہے کہ انہوں نے سنہ 2015 میں ایران کے ساتھ "5+1” گروپ کے دستخط شدہ جوہری معاہدے سے ان کے ملک کی دستبرداری سے م
روحانی کی "جوابی کاروائی” کی دھمکی اور بین الاقوامی سیاست میں نئے آنے والوں پر تنقید

نیویارک: "الشرق الاوسط”
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کل یقین دہانی کی ہے کہ انہوں نے سنہ 2015 میں ایران کے ساتھ "5+1” گروپ کے دستخط شدہ جوہری معاہدے سے ان کے ملک کی دستبرداری سے متعلق "فیصلہ تک رسائی” حاصل کر لی ہے، لیکن اس فیصلہ کی شقوں کو ظاہر کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ توقع ہے کہ اگر تہران اپنے جوہری پروگرام پر کئے گئے وعدوں کی پرامن انداز میں مکمل پاسداری کرتا ہے تو ٹرمپ آئندہ اکتوبر کے وسط میں کانگریس کے سامنے اس کا اعلان کریں گے۔
اگر ایران ان وعدوں کی پاسداری نہیں کرتا تو ایسی صورت میں پہلے سے اٹھائی گئی پابندیوں کی بحالی کا راستہ کھول جائے گا، جو بعض یورپی سفارتکاروں کے مطابق، معاہدے کی "سیاسی موت” کے مترادف ہے۔