مغرب کی طرف سے کردی ریفرنڈم کو ملتوی کرنے کی آخری کوشش
نیو یارک: ہبہ القدسی عراق، ایران اور ترکی کے وزیر خارجہ نے کل نیو یارک میں منعقدہ ایک اجلاس کے دوران عراقی کردستان کی حکومت کو صوبہ کی آزادی کے سلسلہ میں پیر کے دن ہونے والے ریفرنڈم کو کالعدم کرنے کی دعوت دی ہے اور انہوں نے اپنے بیان میں […]

نیو یارک: ہبہ القدسی
عراق، ایران اور ترکی کے وزیر خارجہ نے کل نیو یارک میں منعقدہ ایک اجلاس کے دوران عراقی کردستان کی حکومت کو صوبہ کی آزادی کے سلسلہ میں پیر کے دن ہونے والے ریفرنڈم کو کالعدم کرنے کی دعوت دی ہے اور انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ریفرینڈم ہونے کی حالت میں ان رہنماؤں نے اس حکومت کے خلاف لازمی کاروائی کرنے کے سلسلہ میں معاہدہ کیا ہے اور اخیر میں انہوں نے عراق کی سرزمین کی وحدت پر زور دیا ہے۔
کل انقرہ میں ایک ترکی ذمہ دار نے اعلان کیا کہ ترکی پارلمنٹ کردی ریفرنڈم کو کالعدم کرنے کے سلسلہ میں دباؤ ڈالنے کے طریقوں پر غور وفکر کرے گی اور اس کے لئے ایک استثنائی اجلاس منعقد کریگی لہذا آج کے دن چھٹی نہیں ہوگی۔
جمعہ – 2 محرم الحرام 1439 ہجری – 22 ستمبر 2017ء شمارہ نمبر: (14178)