"اوپیک"

"اوپیک” کمیٹی کے اجلاس سے متعلق وزراء کے بیان کے بعد تیل کی مارکیٹ میں خرابی

    كويت: وائل مہدی گذشتہ چند دنوں میں وزراء کے بیانات نے تیل کی عالمی پیداوار میں کمی لانے سے متعلق کنونشن میں شریک ممالک کی پیداوار پر قابو پانے کے لئے وزراء کے اجلاس کی نوعیت اور اہمیت کے بارے میں مارکیٹ میں الجھن پائی جاتی ہے۔ تیل پیدا کرنے والے عالمی […]

"اوپیک” کمیٹی کے اجلاس سے متعلق وزراء کے بیان کے بعد تیل کی مارکیٹ میں خرابی

كويت: وائل مہدی

گذشتہ چند دنوں میں وزراء کے بیانات نے تیل کی عالمی پیداوار میں کمی لانے سے متعلق کنونشن میں شریک ممالک کی پیداوار پر قابو پانے کے لئے وزراء کے اجلاس کی نوعیت اور اہمیت کے بارے میں مارکیٹ میں الجھن پائی جاتی ہے۔ تیل پیدا کرنے والے عالمی ممالک میں پٹرولیم ایکسپورٹرز ممالک  کی تنظیم (اوپیک) اور اس کے علاوہ بیرونی پروڈیوسرز شامل ہیں۔

کویت کے پیٹرولیم کے وزیر عصام المرزوق نے کل ویانا پینچنے پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج (بروز جمعہ) آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ہونے والے اجلاس کے دوران کمیٹی کو چاہئے کہ معاہدے کی توسیع پر کسی بھی قسم کی سفارشات یا فیصلے کو قبول نہ کرے۔ تاہم ان کے الجزائر کے ہم منصب کے اس  بیان  نے "مارکیٹ میں آگ کا کام کیا” کہ اس موضوع پر تبادلۂ خیال ہوا ہے۔

جمعہ – 2 محرم 1439 ہجری – 22 سبتمبر 2017ء  شمارہ: [14178]