برطانیہ کی دار الحکومت میں اوپر کا لائسنس خطرہ میں
لندن: "الشرق الاوسط” کل لندن کی ٹرانسپورٹیشن وزارت نے کرایہ پر چلنے والی اوبر کمپنی کی لائسنس کو رینیول نہ کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ اس اقدام کی وجہ سے ان ملینوں مسافرین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا جو ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کے لئے اس […]

لندن: "الشرق الاوسط”
کل لندن کی ٹرانسپورٹیشن وزارت نے کرایہ پر چلنے والی اوبر کمپنی کی لائسنس کو رینیول نہ کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ اس اقدام کی وجہ سے ان ملینوں مسافرین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا جو ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کے لئے اس پروگرام کو استعمال کرتے ہیں اور اس میں اس بات کا بھی خدشہ ہے کہ چالیس ہزار لوگ اپنی نوکری کھو دیں گے۔
برطانیہ کی دار الحکومت میں ٹرانسپورٹیشن وزارت نے اوبر کمپنی کے سلسلہ میں کہا ہے کہ یہ لندن میں مناسب نہیں ہے اور یہ اشارہ بھی کیا ہے کہ اس سروس کی وجہ سے یہاں کے امن وامان کو خطرہ لاحق ہے اور اسی کے ساتھ ڈرائوروں کے بیک گراؤنڈ کا بھی مسئلہ ہے اور اس وزارت نے اسی ماہ کے تیس تاریخ کو لائسنس ختم ہو جانے کے بعد رینیول نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ہفتہ – 3 محرم الحرام 1439 ہجری – 23 ستمبر 2017ء شمارہ نمبر: (14179)