طرابلس کی پارلیمنٹ: سلامہ کے لائحۂ عمل کی کامیابی ناممکن
قاہرہ: خالد محمود لیبیا میں سبکدوش ہونے والی پارلیمنٹ یعنی جنرل نیشنل کانگریس کے ایک ممتاز ذمہ دار نے اس لائحۂ عمل کی کامیابی کے سلسلہ میں شک کا اظہار کیا ہے جس کی تجویز چند دن پہلے لیبیا میں اقوام متحدہ کے وفد کے صدر غسان سلامہ نے پیش کی […]

قاہرہ: خالد محمود
لیبیا میں سبکدوش ہونے والی پارلیمنٹ یعنی جنرل نیشنل کانگریس کے ایک ممتاز ذمہ دار نے اس لائحۂ عمل کی کامیابی کے سلسلہ میں شک کا اظہار کیا ہے جس کی تجویز چند دن پہلے لیبیا میں اقوام متحدہ کے وفد کے صدر غسان سلامہ نے پیش کی تھی۔ پارلیمنٹ کے ترجمان عمر حمیدان نے "الشرق الاوسط” سے کہا ہے کہ سلامہ کا لائحۂ عمل حقیقت سے دور ہے اور جس کے بارے میں سلامہ گفتگو کر رہے ہیں اس سے کوئی نتیجہ نہیں نکالا جا سکتا ہے۔
ہفتہ – 3 محرم الحرام 1439 ہجری – 23 ستمبر 2017ء شمارہ نمبر: (14179)