لیبیا میں امریکی حملے کے دوران 17 "داعشی عناصر” ہلاک
قاہرہ: خالد محمود افریقہ میں امریکی فوجی قیادت نے کل اعلان کیا ہے کہ امریکی جنگی طیاروں نے لیبیا کے صحرا میں تنظیم داعش کے چھے ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا، جس میں اس کے 17 جنگجوؤں کو ہلاک اور تین گاڑیوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ "افریکوم” (افریقہ میں امریکی فوجی […]

قاہرہ: خالد محمود
افریقہ میں امریکی فوجی قیادت نے کل اعلان کیا ہے کہ امریکی جنگی طیاروں نے لیبیا کے صحرا میں تنظیم داعش کے چھے ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا، جس میں اس کے 17 جنگجوؤں کو ہلاک اور تین گاڑیوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ "افریکوم” (افریقہ میں امریکی فوجی قیادت) کی قیادت نے جرمنی کے شہر اسٹوٹ گارٹ میں اپنے ہیڈ کوارٹر سے جاری بیان میں کہا ہے کہ یہ بمباری گذشتہ جمعہ کے روز کی گئی، جس میں سرت شہر کے جنوب مشرق میں 240 کلومیٹر کے فاصلے پر عسکری کیمپ کو نشانہ بنایا جو لیبیا میں تشدد پسندوں کو پھر سے ٹھکانے فراہم کر رہے تھے۔ یاد رہے کہ اس عسکری کیمپ کو لیبیا اور بیرون ملک جنگجوؤں کی نقل وحمل، حملوں کی منصوبہ بندی کرنے اور اسلحہ کو ذخیرہ کرنے کے لئے استعمال کیا جا رہا تھا۔