جرمن میں داعش کے پہلے شخص کے خلاف مقدمہ

کولون جرمن: ماجد الخطیب کل جرمن کے سیللہ شہر میں ایک ایسے عراقی نزاد شخص کے خلاف سخت مقدمہ کا اغاز ہوا ہے جس کے بارے میں پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ وہ داعش کا پہلا فرد ہے اور جرمن میں دہشت گردی کے سلسلہ میں اس کا غیر معمولی کردار […]

جرمن میں داعش کے پہلے شخص کے خلاف مقدمہ

کولون جرمن: ماجد الخطیب

کل جرمن کے سیللہ شہر میں ایک ایسے عراقی نزاد شخص کے خلاف سخت مقدمہ کا اغاز ہوا ہے جس کے بارے میں پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ وہ داعش کا پہلا فرد ہے اور جرمن میں دہشت گردی کے سلسلہ میں اس کا غیر معمولی کردار ہے۔ 33 سالہ احمد عبد العزیز نامی شخص کو اس کے چار ساتھیوں کے ساتھ دہشت گرد جماعت کے ساتھ منسلک ہونے کے الزام میں عدالت کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔ اس مذکورہ شخص کے خلاف لگائے گئے الزامات کی فہرست میں اس بات کا ذکر ہے کہ وہ داعش کے لئے جنگجوؤں کو مشق کراتا تھا اور اس نے خود عراق میں ایک سے زائد مرتبہ دہشت گرد تنظیم کے ساتھ جنگ کیا ہے اور انٹر نیٹ کے ذریعہ جنگ کرنے پر لوگوں کو آمادہ بھی کیا ہے۔

بدھ – 7 محرم الحرام 1439 ہجری – 27 ستمبر 2017ء  شمارہ نمبر: (14183)