کردستان میں خارجی سفر پر پابندی ۔۔۔۔۔ معابر کی جنگ شباب پر
بغداد – اربیل: "الشرق الاوسط” بغداد میں مرکزی حکومت کی طرف سے فضائی سفر پر پابندی لگائے جانے کے بعد پرسوں سے کردستان صوبہ سے جانے والے اور وہاں آنے والے بین الاقوامی جہازوں کے ذریعہ سفر کو بند کر دیا گیا ہے اور صوبہ کی خود مختاری اور آزادی کے […]

بغداد – اربیل: "الشرق الاوسط”
بغداد میں مرکزی حکومت کی طرف سے فضائی سفر پر پابندی لگائے جانے کے بعد پرسوں سے کردستان صوبہ سے جانے والے اور وہاں آنے والے بین الاقوامی جہازوں کے ذریعہ سفر کو بند کر دیا گیا ہے اور صوبہ کی خود مختاری اور آزادی کے ریفرنڈم کے جواب میں کئے جانے والے اس اقدام کے سلسلہ میں وسیع پیمانہ پر بین الاقوامی مقبولیت بھی ملی ہے۔ یہ پابندی اس وقت لگائی گئی ہے جب صوبہ کی حکومت نے مسئلہ کو حل کرنے کے لئے حکومت بغداد کے ساتھ ایک ہنگامی اجلاس کی دعوت کے ذریعہ معاملہ کو پرسکون کرنے کا ارادہ کیا لیکن اسی وقت اس حکومت نے تین سرحدی بندرگاہوں کو بغداد کی اتحادی حکومت کے حوالہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
اسی کے ساتھ اس بات کا بھی اشارہ مل رہا ہے کہ تین بنیادی معبروں کی جنگ آسمان پر ہے جبکہ اس سے قبل عراقی وزارت دفاع نے تصدیق کیا ہے کہ وہ ایران اور ترکی کے ساتھ مل کر اس پر قابو کرنے کا لائحہ عمل بنا رہی ہے اور مذکورہ تینوں معبر مندرجہ ذیل ہیں: ترکی کی سرحد کے ساتھ لگے ابراہیم الخلیل معبر اور ایران کے ساتھ لگے باشماخ اور حاجی عمان نامی دو معبر ہیں۔
ہفتہ – 9 محرم الحرام 1439 ہجری – 30 ستمبر 2017 ء شمارہ نمبر: (14186)