جمعرات کے دن روسی اور سعودی چوٹی کانفرنس

ماسکو: طہ عبد الواحد کرملین نے اپنی امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے ہفتہ خادم حرمین شریفین کے روس کے دورہ کی وجہ سے مختلف میدانوں میں دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کا ایک موقعہ ملے گا اور اس بات کی بھی تاکید کی کہ ریاض کے […]

جمعرات کے دن روسی اور سعودی چوٹی کانفرنس

ماسکو: طہ عبد الواحد

کرملین نے اپنی امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے ہفتہ خادم حرمین شریفین کے روس کے دورہ کی وجہ سے مختلف میدانوں میں دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کا ایک موقعہ ملے گا اور اس بات کی بھی تاکید کی کہ ریاض کے ساتھ مشترکہ کام کی بہت اہمیت ہے کیونکہ ریاض کو عرب علاقہ کے مسائل کے سلسلہ میں تعاون کرنے کے لئے مرکزی کردار اور رہنمائی حاصل ہے اور خاص طور پر شامی فائل کے سلسلہ میں اس کی بہت اہمیت ہے۔

امید یہ ہے کہ خادم حرمین شریفین ماسکو بدھ کے دن ایک سرکاری دورہ پر پہنچیں گے اور جمعرات کے دن صدر فلادیمئر میئر پوٹن کے ساتھ ایک چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے جس میں دو طرفہ تعلقات کو مظبوط بنانے اور ان کو ترقی دینے کے سلسلہ میں گفتگو ہوگی اور اس کے علاوہ بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر بھی غور وخوض کیا جائے گا اور یہ دورہ اتوار تک رہےگا۔

ہفتہ – 9 محرم الحرام  1439 ہجری – 30 ستمبر 2017 ء شمارہ نمبر: (14186)