مڈریڈ حکومت کو کاٹالونیا کے ساتھ علیحدگی کے چیلنج کا سامنا

لندن: محمد فہمی کل مڈریڈ حکومت کو بہت بڑے چیلنج کا سامنا ہے کیونکہ اسپین کی مسلسل دھمکیوں کے باوجود کاٹالونیا کے علیحدہ ہونے والے افراد علاقہ کی آزادی کے لئے ریفرنڈم کرنے کے لئے مستعد ہیں۔ فرانس نیوز ایجنسی نے کہا ہے کہ کل کاٹالونیا کے […]

مڈریڈ حکومت کو کاٹالونیا کے  ساتھ علیحدگی کے چیلنج کا سامنا

لندن: محمد فہمی

کل مڈریڈ حکومت کو بہت بڑے چیلنج کا سامنا ہے کیونکہ اسپین کی مسلسل دھمکیوں کے باوجود کاٹالونیا کے علیحدہ ہونے والے افراد علاقہ کی آزادی کے لئے ریفرنڈم کرنے کے لئے مستعد ہیں۔

فرانس نیوز ایجنسی نے کہا ہے کہ کل کاٹالونیا کے رہنماؤں نے اس علیحدگی کے شک وشبہات کو ختم کرنے کی کوشش کی ہے جسے اسپین نے ممنوع قرار دیا ہے اور انہوں نے اس بات کی بھی تاکید کی ہے کہ یہ ریفرینڈم کل اپنے متعینہ وقت پر انجام دیا جائے گا جبکہ اس کو ناکام کرنے کے سلسلہ میں میڈریڈ کی طرف سے زبردست کوشش کی جارہی ہے۔ کاٹالونیا حکومت کے ترجمان جورڈی ٹورول نے بارسلونا کے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہمارے پاس ہر علاقہ میں 2315 دفاتر ہوں گے اور اس ریفرنڈم میں ان مکاتب کی نگرانی کرنے میں 7200 فراد شریک ہوں گے۔

ہفتہ – 9 محرم الحرام  1439 ہجری – 30 ستمبر 2017 ء شمارہ نمبر: (14186)