مصر میں شہریوں کی تعداد سو ملین سے زائد
قاہرہ: محمد بنیل حلمی کل مصر پہلی مرتبہ ہونے والے الیکٹرانک مردم شماری کے اس نتائج کے بعد سرکاری طور پر سو ملین شہری کے مرحلہ میں داخل ہو چکا ہے جس میں اس بات کا اظہار کیا گیا ہے کہ مصر کے شہریوں کی تعداد مصر کے اندر اور اس […]

قاہرہ: محمد بنیل حلمی
کل مصر پہلی مرتبہ ہونے والے الیکٹرانک مردم شماری کے اس نتائج کے بعد سرکاری طور پر سو ملین شہری کے مرحلہ میں داخل ہو چکا ہے جس میں اس بات کا اظہار کیا گیا ہے کہ مصر کے شہریوں کی تعداد مصر کے اندر اور اس کے باہر 104 ملین سے زائدہو چکی ہے اور اس اعلان کی وجہ سے مصر شہریوں کی تعداد کے اعتبار سے عالمی سطح پر تیرہویں نمبر پر پہنچ چکا ہے۔
جنرل موبلائزیشن اور مردم شماری کی مرکزی ایجنسی کے سربراہ میجر جنرل ابو بکر الجندی نے نصر سیٹی میں واقع ایجنسی کے مرکز میں بڑے ذمہ داروں کی بہت بڑی تعداد کے سامنے اس مردم شماری کے نتائج کو یش کیا ہے اور ان حاضرین میں سر فہرست صدر عبد الفتاح السیسی تھے۔
اتوار – 10 محرم الحرام 1439 ہجری – 1 اکتوبر 2017 ء شمارہ نمبر: (14187)