واشنگٹن کی طرف سے جوہری معاہدہ ختم کئے جانے کی صورت میں ایران کا یورینیم کی افزودگی کے پروگرام کو دوبارہ شروع کرنے کا اشارہ
لندن: "الشرق الاوسط” کل ایران نے یورینیم کی افزودگی کے پروگرام کو دوبارہ شروع کرنے کا اشارہ کیا ہے اور اس بات کا بھی انکشاف کیا ہے کہ امید ہے کہ یہ بات صدر ڈونالڈ ٹرمپ کانگریس کو پہنچا دیں کہ تہران جوہری معاہدہ کا ملتزم نہیں ہے اور ٹرمپ کی […]

لندن: "الشرق الاوسط”
کل ایران نے یورینیم کی افزودگی کے پروگرام کو دوبارہ شروع کرنے کا اشارہ کیا ہے اور اس بات کا بھی انکشاف کیا ہے کہ امید ہے کہ یہ بات صدر ڈونالڈ ٹرمپ کانگریس کو پہنچا دیں کہ تہران جوہری معاہدہ کا ملتزم نہیں ہے اور ٹرمپ کی طرف سے جوہری معاہدہ کو کالعدم کردینے کی وجہ سے ایران پر پابندی لگائے جانے کی صورت میں ایک نیا دروازہ کھل جائے گا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کل از سر نو اہل یورپ سے جوہری معاہہ کو بچانے کے لئے مدد طلب کی ہے اور انہیں قیادت ورہنمائی کرنے کی دعوت دی ہے کیونکہ ٹرمپ کی طرف سے اس سلسلہ میں نظر ثانی کرنے کی دھمکی مل رہی ہے۔ ظریف نے برطانیہ کی گارڈیان میگزین کے ایک انٹرویو میں کہا کہ انہیں توقع ہے کہ ٹرمپ جوہری معاہدہ پر ایران کے عزم وارادہ کی توثیق کرنے سے انکار کے ذریعہ اپنے دھمکی کو اس رپورٹ میں نافذ کریں گے جسے وہ 15 اکتوبر کو کانگریس میں پیش کرنے والے ہیں۔
اتوار – 10 محرم الحرام 1439 ہجری – 1 اکتوبر 2017 ء شمارہ نمبر: (14187)