فلسطینی مفادات کو کامیاب بنانے کے لئے غزہ کی طرف اتحادی حکومت
رام اللہ: کفاح زبون فلسطینی وزیر اعظم رامی الحمد للہ کل قومی اتحادی حکومت کے وزراء اور دسیوں ذمہداروں کے ساتھ غزہ پٹی پر حکومت کرنے والی تحریک حماس کے ساتھ فلسطینی مفادات کے سلسلہ میں گفتگو کرنے کے لئے غزہ پٹی پہنچیں گے اور دس سالوں سے زیادہ مدت تک […]

رام اللہ: کفاح زبون
فلسطینی وزیر اعظم رامی الحمد للہ کل قومی اتحادی حکومت کے وزراء اور دسیوں ذمہداروں کے ساتھ غزہ پٹی پر حکومت کرنے والی تحریک حماس کے ساتھ فلسطینی مفادات کے سلسلہ میں گفتگو کرنے کے لئے غزہ پٹی پہنچیں گے اور دس سالوں سے زیادہ مدت تک چلنے والی لڑائی کے بعد بظاہر یہ پہلا اقدام ہے جس میں تحریک حماس اور فتح کے درمیان حقیقی قربت حاصل ہوئی ہے۔
یہ اقدام اس وقت ہوا جب تحریک حماس نے گزشتہ 17 ستمبر کو اس ادارتی کمیٹی کے حل کرنے پر اپنی موافقت کا اعلان کیا تھا جو غزہ پٹی میں ایک حکومت کی مانند تھی اور الحمد للہ غکی حکومت کو غزہ میں آکر اپنی ذمہ داریوں کو قبول کرنے کی دعوت دی اور اسی طرح نئے انتخاب کرنے کی بھی دعوت دی ہے۔
اتوار – 10 محرم الحرام 1439 ہجری – 1 اکتوبر 2017 ء شمارہ نمبر: (14187)