اسپین

کاتالونیہ بحران کو بین الاقوامی سطح پر اٹھانے کے مطالبے پر یورپ کی سرد مہری

لندن: محمد فہمی کل اسپین کے صوبے کاتالونیہ کے صدر کارلیس بیگڈیمونٹ نے اعلان کیا ہے کہ اتوار کے روز منعقدہ ریفرنڈم میں شریک 90 فیصد لوگوں نے صوبے کی اسپین سے علیحدگی کے حق میں ووٹ دیا ہے۔ جبکہ مڈریڈ کی جانب سے ریفرنڈم کی قانونی حیثیت کو مسترد کئے جانے کے بعد […]

کاتالونیہ بحران کو بین الاقوامی سطح پر اٹھانے کے مطالبے پر یورپ کی سرد مہری

لندن: محمد فہمی

کل اسپین کے صوبے کاتالونیہ کے صدر کارلیس بیگڈیمونٹ نے اعلان کیا ہے کہ اتوار کے روز منعقدہ ریفرنڈم میں شریک 90 فیصد لوگوں نے صوبے کی اسپین سے علیحدگی کے حق میں ووٹ دیا ہے۔ جبکہ مڈریڈ کی جانب سے ریفرنڈم کی قانونی حیثیت کو مسترد کئے جانے کے بعد صوبائی صدر نے بحران کے حل کے لئے بین الاقوامی مداخلت کا مطالبہ کیا۔

یوں معلوم ہوتا ہے کہ کاتالونیہ کی طرف سے اس بحران کو عالمی سطح پر اٹھانے کی کوشش کو یورپی سرد مہری کا سامنا ہے۔ کیونکہ "یورپی کمیشن” نے تشدد کو "سیاسی آلہ” کے طور پو استعمال کرنے کو مسترد کرتے ہوئے صرف دونوں پارٹیوں کو بات چیت کی دعوت دی ہے۔ دریں اثناء کل اقوام متحدہ نے مڈریڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ریفرنڈم کے دوران ہونے والے پرتشدد واقعات  کی تحقیق کرے۔

منگل – 13 محرم 1439 ہجری – 03 اكتوبر 2017ء  شمارہ: [14189]