خادم حرمین شریفین: علاقائی امن وسلامتی کا حصول ایران کی وسیع پالیسی کے موقوف ہونے پر منحصر ہے
ماسکو: "الشرق الاوسط” خادم حرمین شریفین شاہ سلمان ابن عبد العزیز نے پرزور انداز میں کہا کہ خلیج اور مشرق وسطی کے علاقہ میں امن وسلامتی اور استقرار واستحکام کا قیام اور شام ویمن کے اندر ہونے والے حادثات اسی وقت بند ہو سکتے ہیں جب ایران اپنے وسیع پالیسی کو […]

ماسکو: "الشرق الاوسط”
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان ابن عبد العزیز نے پرزور انداز میں کہا کہ خلیج اور مشرق وسطی کے علاقہ میں امن وسلامتی اور استقرار واستحکام کا قیام اور شام ویمن کے اندر ہونے والے حادثات اسی وقت بند ہو سکتے ہیں جب ایران اپنے وسیع پالیسی کو بن کر دیگا اور اچھا پڑوسی ہونے کی بنیادوں، بین الاقوامی قوانین وضوابط کا احترام کرے گا اور دوسرے ممالک کے داخلی امور میں مداخلت نہیں کرے گا۔ (…) اور ان کا یہ بیان کل ماسکو میں روس کے وزیر اعظم ڈمیٹری میڈویڈیو کے ساتھ مذاکرات کے اجلاس کے درمیان سامنے آیا ہے ۔
سعودی شاہ نے پرزور انداز میں کہا ہے کہ ان کا ملک روس کے ساتھ تعلقات کو بہت زیادہ ترقی دینے کے لئے پر عزم ہے اور انہوں نے صدر کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کی تعریف بھی کی ہے۔ (…) جبکہ ڈمیٹری میڈویڈیو نے خادم حرمین شریفین کے اس دورہ کو تاریخی دورہ قرار دیا ہے اور اس بات کی بھی تاکید کی ہے کہ روس دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ تعاون کو ترقی اور فروغ دے گا۔ (…)
ہفتہ – 17 محرم الحرام 1439 ہجری – 7 اکتوبر 2017 ء شمارہ نمبر: (14193)