خادم حرمین شریفین: علم ومعرفت رواداری اور ہم آہنگی کو فروغ دیتے ہیں
شاہ سلمان ماسکو یونیورسٹی کی طرف سے عالمی امن وسلامتی کی خدمت میں کردار کی وجہ سے اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے سرفراز ماسکو: "الشرق الاوسط” خادم حرمین شریفین شاہ سلمان ابن عبد العزیز نے پرزور انداز میں کہا کہ علم ومعرفت ہی قوموں اور ملتوں کی بیداری کی بنیاد ہیں۔ […]
شاہ سلمان ماسکو یونیورسٹی کی طرف سے عالمی امن وسلامتی کی خدمت میں کردار کی وجہ سے اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے سرفراز

ماسکو: "الشرق الاوسط”
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان ابن عبد العزیز نے پرزور انداز میں کہا کہ علم ومعرفت ہی قوموں اور ملتوں کی بیداری کی بنیاد ہیں۔ اس کے ذریعہ ایسی نسلوں کو تیار کیا جاتا ہے جو سماج وسوسائٹی کی قیادت کرتی ہیں، قوموں کے درمیان رواداری وہم آہنگی کو فروغ دینے میں حصہ لیتی ہیں اور ثقافتی کامیابیوں کی حفاظت کرتی ہیں۔
کل شاہ سلمان نے بین الاقوامی تعلقات کی ماسکو سرکاری یونیورسیٹی کی طرف سے ان کے دورہ کے استقبال میں منعقدہ پروگرامر کے دوران اپنی گفتگو میں سعودی عرب اور ماسکو کی یونیورسیٹیوں اور علم ومعرفت کے مراکز کو دعوت دی ہے کہ وہ دونوں ملکوں کی قوم بلکہ پوری دنیا کی قوم وملت کی خدمت کے لئے تعاون اور رابطہ کے طریقے ہموار کریں اور اسی مناسبت سے قابل ذکر بات ہے کہ موصوف ماسکو یونیورسٹی کی طرف سے عالمی امن وسلامتی کی خدمت اور سعودی عرب وروس کے درمیان تعلقات کو فروغ وتقویت دینے میں ان کے سرگرم کردار کی وجہ سے اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے سرفراز کیا گیا ہے۔
اتوار – 18 محرم الحرام 1439 ہجری – 8 اکتوبر 2017 ء شمارہ نمبر: (14194)