سعودیہ: یمن سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ گمراہ کن
نیو یارک: جورڈن دقامسہ کل سعودی عرب نے اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بیان کی جانے والی معلومات اور اعداد وشمار کا انکار کیا ہے کیونکہ اس رپورٹ میں سعودی عرب کی قیادت میں فوجی اتحاد کو یمن کے اندر ہونے والی 683 بچے کی موت وہلاکت کا ذمہ دار ٹہرایا […]

نیو یارک: جورڈن دقامسہ
کل سعودی عرب نے اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بیان کی جانے والی معلومات اور اعداد وشمار کا انکار کیا ہے کیونکہ اس رپورٹ میں سعودی عرب کی قیادت میں فوجی اتحاد کو یمن کے اندر ہونے والی 683 بچے کی موت وہلاکت کا ذمہ دار ٹہرایا ہے اور سعودی عرب نے اس رپورٹ کے بارے میں کہا کہ یہ گمراہ کن اور درست نہیں ہے۔
اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے نمائندہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان کے ملک نے شہریوں کو نقصان نہ پہنچانے کے سلسلہ میں بہت ہی زیادہ احتیاط کا پہلو اختیار کیا ہے اورانہوں نے ایک پریس کانفرنس میں اشارہ کیا کہ یمن میں بچوں اور شہریوں کے حالات پر اقوام متحده کی رپورٹ کے دوسرے قسم میں عرب اتحاد کو شامل کئے جانے پر ان کا ملک محتاط ہے۔
ہفتہ – 17 محرم الحرام 1439 ہجری – 7 اکتوبر 2017 ء شمارہ نمبر: (14193)