یمنی حکومت: اقوام متحدہ کے رپورٹ پر دس کمنٹ
جدہ: اسماء الغابری کل یمنی حکومت نے مسلحہ چھڑپوں میں بچوں کی شمولیت سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ کا انکار کرتے ہوئے اس پر دس کمینٹ کیا ہے۔ ان میں ایک کمینٹ یہ ہے کہ اقوام متحدہ اپنی رپورٹ کے تیار کرنے میں مصادر کے طور پر وزارت صحت اور […]

جدہ: اسماء الغابری
کل یمنی حکومت نے مسلحہ چھڑپوں میں بچوں کی شمولیت سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ کا انکار کرتے ہوئے اس پر دس کمینٹ کیا ہے۔ ان میں ایک کمینٹ یہ ہے کہ اقوام متحدہ اپنی رپورٹ کے تیار کرنے میں مصادر کے طور پر وزارت صحت اور ہاسپٹلوں کی ان رجسٹروں پر اعتماد کرتی ہے جن پر حوثی کے میلیشیاؤں کا تسلط ہے اور یہ لوگ جان بوجھ کر رجسٹروں میں جعلسازی کرتے ہیں اور اقوام متحدہ کو وہ اعداد وشمار فراہم کرتے ہیں جن کی کوئی حقیقت نہیں ہوتی ہے۔
حکومت نے مزید کہا کہ آزاد شدہ علاقوں میں بین الاقوامی تنظیموں کی نمائندگی کم ہو چکی ہے اور وہاں ان کے دفاتر بھی نہیں ہیں لہذا یہ کہاجا سکتا ہے کہ ان کی یہ رپورٹ گمراہ کن ہے کیونکہ اس میں نا قابل اعتماد ذرائع پر اعتماد کیا گیا ہے اور یہ رپورٹ ایک فریق کو مد نظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے۔
اتوار – 18 محرم الحرام 1439 ہجری – 8 اکتوبر 2017 ء شمارہ نمبر: (14194)