دمشق کے جنوب میں جنگ بندی، ایک مصری ضمانت
ترکی کا ایک قافلے ادلیب میں داخل … الرقہ سے داعش کو نکالنے کے لئے مذاکرات بیروت: یوسف دیاب اور کارولین عاکوم کل قاہرہ کے اندر تین شامی جماعتوں نے جنوب دمشق کے اندر فائر بندی کے معاہدہ پر اتفاق اس شرط پر کیا ہے کہ اس کا نفاذ اسی دن […]
ترکی کا ایک قافلے ادلیب میں داخل … الرقہ سے داعش کو نکالنے کے لئے مذاکرات

بیروت: یوسف دیاب اور کارولین عاکوم
کل قاہرہ کے اندر تین شامی جماعتوں نے جنوب دمشق کے اندر فائر بندی کے معاہدہ پر اتفاق اس شرط پر کیا ہے کہ اس کا نفاذ اسی دن سے شروع ہوگا اور مصری ضمانت میں ہونے والے اس معاہدہ میں گزرگاہیں کھولنے اور علاقہ کے شہریوں کو جبرا نقل مکانی نہ کرنے کی بات کہی گئی ہے اور اس معاہدہ میں شامل ہونے کے لئے ہر جماعت کے لئے درواہ کھول کر رکھا گیا ہے۔
بوابۃ القاہرہ نامی ویب سائٹ نے جیش اسلام کے سیاسی جسم کے ذمہ دار محمد علوش سے نقل کیا ہے کہ مصری فریق نے مشرقی غوطہ سے محاصرہ ختم کرنے کا وعدہ کیا ہے تاکہ کافی مقدار میں مدد فراہم کی جائے۔(۔۔۔)
روئٹر ایجنسی نے شامی مخالفین اور چشمدید گواہوں سے نقل کیا ہے کہ کل شام پہلا ترکی فوجی قافلہ 30 ٹرک اور پوری مشینری کے ساتھ ادلب شہر میں داخل ہوا ہے۔
جمعہ – 23 محرم 1439 ہجری – 13 اكتوبر 2017ء شمارہ نمبر: (14199)