سعودی عرب، امارات اور بحرین کا پرعزم اسٹریٹیجک کا استقبال
ریاض: "الشرق الاوسط” کل سعودی عرب نے ایران اور اس کی دشمنی پر مبنی کاروائی کے خلاف امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی طرف سے کئے جانے والے اعلان کا استقبال کیا ہے اور ان ممالک نے اس سلسلہ میں امریکی صدر کے نقطۂ نظر اور مشترکہ چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے […]

ریاض: "الشرق الاوسط”
کل سعودی عرب نے ایران اور اس کی دشمنی پر مبنی کاروائی کے خلاف امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی طرف سے کئے جانے والے اعلان کا استقبال کیا ہے اور ان ممالک نے اس سلسلہ میں امریکی صدر کے نقطۂ نظر اور مشترکہ چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے علاقہ کے اندر ریاستہائے متحدہ کے ہمنواؤں کے ساتھ کئے جانے والے کام کے سلسلہ میں ان کی پابندی کی تعریف بھی کی ہے اور قابل ذکر بات یہ ہے کہ ان مشترکہ چیلنجوں میں سر فہرست ایران کی پالیسی اور اس کی دشمنی پر مبنی نقل وحرکت ہے۔(۔۔۔)
متحدہ عرب امارات نے امن واستقرار کو نشانہ بنانے والی ایران کی پالیسیوں کے ساتھ معاملہ کرنے کے لئے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی اسٹریٹیجک کا مکمل تعاون کرنے کا اعلان کیا ہے۔ (۔۔۔) اسی طرح بحرین نے بھی اپنے ایک بیان میں امریکہ کی اس اسٹریٹیجک کا استقبال کیا ہے جس میں اس بات کی تاکید کی گئی ہے کہ ایران دہشت گردی کا تعاون کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے اور بحرین نے ایرانی پاسداران انقلاب کے خلاف لگائے جانے والی سزا اور جوہری معاہدہ کے سلسلہ میں کئے جانے والے تعامل کی کیفئت کا بھی استقبال کیا ہے۔
ہفتہ – 24 محرم 1439 ہجری – 14 اكتوبر 2017ء شمارہ نمبر: (14199)