کرکوک ایک آتش فشاں کے دہانہ پر اور کردی انتباہ

اربیل: "الشرق الاوسط” (۔۔۔) کل اطلاع یہ ملی ہے کہ عراق کے صدر فؤاد معصوم نے وزیر اعظم حیدر العبادی اور الحشد الشعبی کی طرف سے چھ مطالبات کرکوک پر حکومت کرنے والی کردستانی قومی اتحاد پارٹی کے رہنماؤں کے سامنے پیش کیا ہے اور اس کی مہلت آج صبح تک […]

کرکوک ایک آتش فشاں کے دہانہ پر اور کردی انتباہ

اربیل: "الشرق الاوسط”

(۔۔۔) کل اطلاع یہ ملی ہے کہ عراق کے صدر فؤاد معصوم نے وزیر اعظم حیدر العبادی اور الحشد الشعبی کی طرف سے چھ مطالبات کرکوک پر حکومت کرنے والی کردستانی قومی اتحاد پارٹی کے رہنماؤں کے سامنے پیش کیا ہے اور اس کی مہلت آج صبح تک تھی جس کا وقت ختم ہو چکا ہے اور ذرائع کے مطابق یہ خبر ملی ہے کہ الحشد کے اہلکار ایئرپورٹ، کیوان کے فوجی کیمپ اور تیل کے تمام علاقوں پر قبضہ کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اسی طرح ان کا مطالبہ ہے کہ پیشمرکہ کے پاس داعش کے تمام گرفتار مسلح قیدیوں کو ان کے حوالہ کیا جائے اور داعش سے قبل جن علاقوں پر عراقی فوج کا قبضہ تھا ان کو دوبارہ ان کے قبضہ میں دیا جائے۔

الحشد کے اہلکار اس بات کا بھی مطالبہ کر رہے ہیں کہ کرکوک کے گورنر کو معزول کیا جائے (۔۔۔) لیکن عراقی صدرات کی میڈیا دفتر نے کل شام ہنگامی دورہ کے دوران صوبہ کردستان کی حکومت یا کردستانی قومی اتحاد کے رہنماؤں کے سامنے ان مطالبات کے پیش کئے جانے کی خبر کی نفی کی ہے۔(۔۔۔)

ہفتہ – 24 محرم 1439 ہجری – 14 اكتوبر 2017ء شمارہ نمبر: (14199)