خادم حرمین کا عراقی اطراف سے بات چیت کے ذریعہ بحران کو حل کرنے کا مطالبہ

العبادی سے ٹیلی فونک رابطہ رياض: "الشرق الاوسط” خادم حرمین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے پیر کی شام عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، اس دوران انہوں نے سعودی عرب کی جانب سے، عراقی وحدت، اس کے امن و استحکام اور عراق کی حکومت و اس کی عوام کی […]

خادم حرمین کا عراقی اطراف سے بات چیت کے ذریعہ بحران کو حل کرنے کا مطالبہ
العبادی سے ٹیلی فونک رابطہ

رياض: "الشرق الاوسط”

خادم حرمین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے پیر کی شام عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، اس دوران انہوں نے سعودی عرب کی جانب سے، عراقی وحدت، اس کے امن و استحکام اور عراق کی حکومت و اس کی عوام کی خاطر پورے ملک میں عراقی آئین کی بالا دستی کی حمایت کی یقین دہانی کی۔

شاہ سلمان نے اپنے ملک کی جانب سے باور کرایا کہ تمام فریقوں کو چاہیئے کہ ضبط نفس سے کام لیں اور مذاکرات کے ذریعے بحران کو حل کیا جائے تاکہ برادر ملک عراق میں مزید داخلی انتشار سے بچا جا سکے۔ (۔۔۔)

بدھ – 28 محرم 1439 ہجری – 18 اكتوبر 2017ء  شمارہ: [14204]