مغربی ممالک نے الرقۃ کے اندر داعش کے اہلکار کو اپنے قبضہ میں لے لیا
دیر الزور میں حکومت کے جنرل عصام زہر الدین کی ہلاکت اور "حقل عمر” نامی تیل کے میدان پر کنٹرول کرنے کے لئے حملے الرقۃ: کمال شیخو کل ایک طرف عرب اور کرد پر مشتمل شام کی ڈیموکریٹک فورسز کے میڈیا دفتر نے الرقہ شہر کو سنوارنے اور داعش کے مخفی ٹکڑیوں […]
دیر الزور میں حکومت کے جنرل عصام زہر الدین کی ہلاکت اور "حقل عمر” نامی تیل کے میدان پر کنٹرول کرنے کے لئے حملے

الرقۃ: کمال شیخو
کل ایک طرف عرب اور کرد پر مشتمل شام کی ڈیموکریٹک فورسز کے میڈیا دفتر نے الرقہ شہر کو سنوارنے اور داعش کے مخفی ٹکڑیوں کو تلاش کرنے کا اعلان کیا ہے تو دوسری طرف ذرائع نے یہ بھی بیان کیا ہے کہ مغربی ممالک نے الرقہ کے اندر داعش کے غیر ملکی اہلکار کو اپنے قبضہ میں تفتیش کرنے کے لئے لے لیا ہے۔(۔۔۔)
اسی سلسلہ کی ایک خبر یہ ہے کہ دیر الزور کے اندر ریپبلیکن گارڈ میں بریگیڈیئر جنرل عصام زہر الدین دیر الزور شہر کے ایک علاقہ میں ایک بارودی سرنگ پھٹنے کی وجہ سے ہلاک ہو گئے ہیں۔
دوسری طرف شامی فورسز نے دیر الزور کے مشرق میں واقع حقل عمر نامی تیل کے علاقہ پر قبضہ کرنے کے لئے حملہ کیا ہے جبکہ شام کی ڈیموکریٹک فورسز شام کی مشرقی علاقہ میں تیل اور گیس کے میدانوں پر قبضہ کرنے کے لئے اقدام کر رہی ہے۔(۔۔۔)
جمعرات – 29 محرم 1439 ہجری – 19 اكتوبر 2017ء شمارہ نمبر: (14205)