خامنئی: اگر ٹرمپ نے جوہری معاہدہ کو ختم کیا توہم معاہدہ کے پابند نہیں رہیں گے
لندن: عادل السالمی کل ایرانی رہنماء علی خامنئی نے پرزور انداز میں بیان کیا ہے کہ ان کا ملک اس جوہری معاہدہ کا پابند ہے جس معاہدہ کو ختم کرنے کے سلسلہ میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے حالیہ وقت میں دھمکی دی ہے جبکہ کانگریس نے ایران کے خلاف پابندی […]

لندن: عادل السالمی
کل ایرانی رہنماء علی خامنئی نے پرزور انداز میں بیان کیا ہے کہ ان کا ملک اس جوہری معاہدہ کا پابند ہے جس معاہدہ کو ختم کرنے کے سلسلہ میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے حالیہ وقت میں دھمکی دی ہے جبکہ کانگریس نے ایران کے خلاف پابندی لگانے کے سلسلہ میں شدت کا لہجہ اختیار نہیں کیا ہے۔
خامنئی نے تہران کے اندر طلبہ کے ایک اجلاس کے دوران صراحت کے ساتھ بیان کیا کہ جب تک دوسرا فریق اس جوہری معادہ کو ختم نہیں کریگا ہم اس کو ختم نہیں کریں گے لیکن اگر ٹرمپ نے اس معاہدہ کو ختم کر دیا تو ہم اس کے پابند بھی نہیں رہیں گے۔(۔۔۔)
جمعرات – 29 محرم 1439 ہجری – 19 اكتوبر 2017ء شمارہ نمبر: (14205)