قذافی کے اہل خانہ کی طرف سے "لاہائی” کے سامنے قطر کا مقدمہ
قاہرہ: جمال جوہر – الدمام: "الشرق الاوسط” قذافی کے اہل خانہ نے بین الاقوامی جرمانہ عدالت کے ہیڑ کواٹر لاہائی کے سامنے قطر کے خلاف مقدمہ کرنے کے عزم وارادہ کا اظہار کیا ہے اور اہل خانہ کے وکیل خالد الزائدی نے بین الاقوامی جرمانہ عدالت کے سامنے قطر کے بعض شخصیات […]

قاہرہ: جمال جوہر – الدمام: "الشرق الاوسط”
قذافی کے اہل خانہ نے بین الاقوامی جرمانہ عدالت کے ہیڑ کواٹر لاہائی کے سامنے قطر کے خلاف مقدمہ کرنے کے عزم وارادہ کا اظہار کیا ہے اور اہل خانہ کے وکیل خالد الزائدی نے بین الاقوامی جرمانہ عدالت کے سامنے قطر کے بعض شخصیات کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی دھمکی دی ہے اور انہوں اس کا سبب یہ بیان کیا ہے کہ ان لوگوں نے لیبیا کے اندر دہشت گردی کا تعاون کیا ہے اور لیبیا کے شہریوں کو بے گھر کیا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ پانچ بین الاقوامی وکیلوں کی ایک کمیٹی عنقریب اس مسئلہ کے سلسلہ میں حرکت کریگی اور انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ قانون 1970 کی وجہ سے قطر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حق ہے اور مقدمہ درج کرنے کے لئے سلامتی کونسل سے کسی نئے فیصلہ کی ضرورت نہیں ہے۔(۔۔۔)
جمعرات – 29 محرم 1439 ہجری – 19 اكتوبر 2017ء شمارہ نمبر: (14205)