2018 کے اختتام تک اوپیک معاہدہ کی توسیع بہترین انتخاب نہیں ہے
کویت: وائل مہدی پٹرول ایکسپورٹ کرنے والے ممالک کی تنظیم (اوپیک) اور روس نے مارچ میں ختم ہونے والے موجودہ پیداوار کو کم کرنے کے معاہدہ کو توسیع کرنے کے سلسلہ میں ایک لابی اختیار کرنا شروع کردیا ہے اور معاہدہ کی توسیع کے سلسلہ میں زیادہ تر امیدیں یہ ہیں […]

کویت: وائل مہدی
پٹرول ایکسپورٹ کرنے والے ممالک کی تنظیم (اوپیک) اور روس نے مارچ میں ختم ہونے والے موجودہ پیداوار کو کم کرنے کے معاہدہ کو توسیع کرنے کے سلسلہ میں ایک لابی اختیار کرنا شروع کردیا ہے اور معاہدہ کی توسیع کے سلسلہ میں زیادہ تر امیدیں یہ ہیں کہ اس میں نو ماہ کے لئے توسیع کی جائے گی تاکہ اس کی مدت اگلے سال کے اختتام تک ختم ہو جائے۔
ممکن ہے کہ یہ فیصلہ بہترین ثابت نہ ہو سکے کیونکہ مارکیٹ اس وقت سے پہلے متوازن ہو سکتا ہے اور اگلے سال نمایاں طور پر مطالبہ میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے اور ہر صورت میں (اوپیک) کو آہستہ آہستہ معاہدہ سے باہر نکلنے کی ضرورت ہے۔ لہذا یہ کہنا ممکن ہے کہ سال کے آخر تک معاہدہ کی توسیع کی وجہ سے پروڈیوسرز 2019 کے آغاز سے قبل معاہدہ سے باہر نہیں نکل سکتے ہیں۔(۔۔۔)
جمعہ – 30 محرم 1439 ہجری – 20 اكتوبر 2017ء شمارہ نمبر: (14206)