ریاض میں منعقدہ "تعاون کونسل” میں العبادی کی شرکت
ٹیلرسون مذاکرات میں حصہ لے رہے ہیں … اور اربل کے جنوب میں جنگ تیز ہونے کی وجہ سے تشویش ریاض: عبد الہادی حبتور آج عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی عراقی حکومت کے مشیر کار، ذمہ دار اور وزراء پر مشتمل ایک عظیم المرتبت وفد کے صدر کے طور پر […]
ٹیلرسون مذاکرات میں حصہ لے رہے ہیں … اور اربل کے جنوب میں جنگ تیز ہونے کی وجہ سے تشویش

ریاض: عبد الہادی حبتور
آج عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی عراقی حکومت کے مشیر کار، ذمہ دار اور وزراء پر مشتمل ایک عظیم المرتبت وفد کے صدر کے طور پر ریاض پہنچیں گے اور وہ کل وہاں عراق اور سعودی عرب کے درمیان تعاون کونسل کے معاہدہ پر دستخط کرنے کے لئے منعقدہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔(۔۔۔)
امریکی وزیر خارجہ کی خاتون ترجمان ہیذر نویرٹ نے پرسوں ایک مختصر صحافتی پروگرام میں امید کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کے وزیر خارجہ ٹیلرسون عراق اور سعودی عرب کے مابین تعاون کونسل کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
عراق اور سعودی عرب کے مابین تعاون کونسل کا افتتاحی اجلاس اس وقت منعقد کیا جا رہا ہے جب عراقی فورسز ان علاقوں کو دوبارہ حاصل کرنے کے لئے اقدام کر رہی ہیں جن پر پیشمرگہ فورسز نے قبضہ کر لیا ہے اور کل ان فورسز نے کرکوک گورنریٹ کے آخری علاقہ کو واپس لے لیا ہے اور عنقریب یہ فورسز اربیل کے جنوبی علاقہ کے قریب پہنچ جائیں گی اور اس کی وجہ سے لوگوں میں بے چینی کا ماحول برپا ہے۔
ہفتہ – 1 صفر 1439 ہجری – 21 اكتوبر 2017ء شمارہ نمبر: (14207)