روس اور امریکہ کے درمیان ہندوستان اور توازن کا کھیل

واشنگٹن کے ساتھ تعلقات میں ایک بلندی کی عکاسی ہے اور ماسکو کے ساتھ تعلقات ایک مشکل حقیقت ہے نئی دہلی: پریکریتی گپتا ہر روز ایسا نہیں ہوتا ہے کہ امریکہ کے وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسون سب کے سامنے ٹرمپ کی انتظامیہ کے خارجی سیاسی پہلو کے خد وخال اور جنوب […]

روس اور امریکہ کے درمیان ہندوستان اور توازن کا کھیل
واشنگٹن کے ساتھ تعلقات میں ایک بلندی کی عکاسی ہے اور ماسکو کے ساتھ تعلقات ایک مشکل حقیقت ہے

نئی دہلی: پریکریتی گپتا

ہر روز ایسا نہیں ہوتا ہے کہ امریکہ کے وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسون سب کے سامنے ٹرمپ کی انتظامیہ کے خارجی سیاسی پہلو کے خد وخال اور جنوب ایشیاء کے ساتھ اس کے تعامل کے طریقۂ کار کی تعیین کریں لیکن ایسا نئی دلی کے دورہ کے چند دن پہلے ہوا ہے جہاں واشنگٹن نے ہندوستان سے بحر ہند اور پیسفک سمندر کے علاقہ میں واقع چین کا مقابلہ کرنے کی امید ظاہر کی ہے اور یہ متعین ہے کہ ٹیلرسون اگلے ہفتہ نئی دلی کا دورہ کریں گے۔(۔۔۔)

ایک مضبوط سیاسی اشارہ یہ ملا ہے کہ ابھی ہندوستان اور روس کے درمیان دو طرفہ تعلق گزشتہ وقت سے زیادہ مضبوط ہے کیونکہ روس نے ہندوستان کے ساتھ بری، بحری اور فضائی افواج کے ساتھ پہلا مشترکہ فوجی مشق کو نافذ کرنے کا آغاز کیا ہے۔ بعض مشق تو گزشتہ ہفتہ شروع ہو چکے ہیں اور چین سے لگے روس کے فولڈفوسک شہر کے اندر اور اس کے ارد گرد تین جگہوں پر گیارہ ستمبر تک چلیں گے۔ ہندوستان میں روس کے سفیر الیکسانڈر کڈاکین نے صراحت کے ساتھ بیان کیا کہ دنیا کے اندر روس ہی وہ تن تنہا ایسا ملک ہے جس نے ہندوستان کو جوہری آبدوز عطا کیا ہے۔(۔۔۔)

بدھ – 5 صفر 1439 ہجری – 25 اكتوبر 2017ء شمارہ نمبر: (14211)