سیسی اور ماکرون کی ملاقات تقارب کا سبب ہے

فرانسیسی صدر کا مصر کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت قائم کرنے کے سلسلہ میں گفتگو اور حقوق انسان سے متعلق درس دینے سے انکار پیرس: "الشرق الاوسط” مصری صدر عبد الفتاح السیسی کے پیرس کے دورہ کی وجہ سے مشترکہ فائلوں میں قربت پیدا کرنے کے سلسلہ میں اور خاص طور پر […]

سیسی اور ماکرون کی ملاقات تقارب کا سبب ہے
فرانسیسی صدر کا مصر کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت قائم کرنے کے سلسلہ میں گفتگو اور حقوق انسان سے متعلق درس دینے سے انکار

پیرس: "الشرق الاوسط”

مصری صدر عبد الفتاح السیسی کے پیرس کے دورہ کی وجہ سے مشترکہ فائلوں میں قربت پیدا کرنے کے سلسلہ میں اور خاص طور پر دہشت گردی، نقل مکانی اورعلاقائی بحران کے سلسلہ میں دونوں فریقین کے درمیان حقیقی تقارب پیدا ہوا ہے۔(۔۔۔)

ماکرون نے گذشتہ تین دنوں کے اندر انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے دئے جانے والے سخت مذمت پر مبنی بیانات پر ان کا جواب دیتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ وہ انسانی حقوق سے متعلق درس دینے کے خواہش مند نہیں ہیں۔ ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں شخصی طور پر اس بات سے انکار کرتا ہوں کہ کسی بھی ملک کا کوئی لیڈر مجھے فرانس کی حکومت کی کیفیئت کے سلسلہ میں سبق سکھائے۔۔۔ میں ہر ملک کا احترام کرنے پر ایمان رکھتا ہوں لیکن میں اپنے دائرہ سے باہر نکل کر درس دینے کا خواہش مند نہیں ہوں۔(۔۔۔)

بدھ – 5 صفر 1439 ہجری – 25 اكتوبر 2017ء شمارہ نمبر: (14211)