سعودی کشادگی ایک امید افزا مستقبل کے لئے خطے کی قیادت کریں گے : واشنگٹن
رياض: عبد الہادی حبتور – شجاع البقمی امریکی وزیر خزانہ سٹیفن منوچین نے کل ریاض میں منعقدہ "مستقبل کی سرمایہ کاری فورم” میں شرکت کے دوران زور دیا کہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی وسعت نظری اور اعتدال پسندی ایک امید افزا مستقبل کے لئے خطے […]

رياض: عبد الہادی حبتور – شجاع البقمی
امریکی وزیر خزانہ سٹیفن منوچین نے کل ریاض میں منعقدہ "مستقبل کی سرمایہ کاری فورم” میں شرکت کے دوران زور دیا کہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی وسعت نظری اور اعتدال پسندی ایک امید افزا مستقبل کے لئے خطے کی قیادت کریں گی۔
امریکی وزیر نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ریاض کا یہ دورہ "دہشت گردی کی فنڈنگ کو روکنے کے مرکز” کے افتتاح کے حوالے سے، جس میں ریاست ہائے متحدہ امریکہ سربراہ کی حیثیت سے سعودی عرب کے ساتھ شریک ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ "خطے میں دہشت گردی کی مالی معاونت کو روکنے کے لئے سعودی عرب ہمارا اہم شریک ہے۔ کیونکہ اس نے دہشت گردی کی حمایت کرنے والے ان اداروں پر پابندی عائد کر دی ہے جن کا مقصد "القاعدہ، حزب اللہ، طالبان اور طیبہ فوج” کے لئے مال حاصل کرنا ہے۔ (۔۔۔)