بارزارنی کو ہٹانے کے لئے کردوں کی سہ فریقی حرکت

عراقی افواج کا ترکی اور شام کے ساتھ سرحدی مثلث کا مطالبہ   اربيل: "الشرق الاوسط” کل عراقی صوبہ کردستان کے صوبائی صدر مسعود بارزانی کو ہٹانے کے لئے تین پارٹیاں حرکت میں آئیں ہیں اور انہیں صوبے میں "سیاسی و عسکری بحران” کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ دریں اثناء رپورٹس کے مطابق

بارزارنی کو ہٹانے کے لئے کردوں کی سہ فریقی حرکت
عراقی افواج کا ترکی اور شام کے ساتھ سرحدی مثلث کا مطالبہ

اربيل: "الشرق الاوسط”

کل عراقی صوبہ کردستان کے صوبائی صدر مسعود بارزانی کو ہٹانے کے لئے تین پارٹیاں حرکت میں آئیں ہیں اور انہیں صوبے میں "سیاسی و عسکری بحران” کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ دریں اثناء رپورٹس کے مطابق عراقی افواج نے پشمرگ کرد افواج سے ترکی اور شام کے ساتھ مثلثی سرحدی علاقے کا کنٹرول دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

جبکہ تحریک التغییر، "اسلامی جماعت” اور "جمہوریت و انصاف کا اتحاد” نامی تینوں جماعتوں؛ جن کے رہنما سابق صوبائی وزیر اعظم برہم صالح ہیں، انہوں نے کامیابیوں کی حفاظت، سیاسی عمل کی راہ کو درست کرنے اور بحران پر قابو پانے کے لئے کل 5 شقوں پر مشتمل ایک مشترکہ تجویز پیش کی ہے۔ (۔۔۔)

علاوہ ازیں، سیکورٹی ذرائع کے مطابق عراقی افواج نے پیشمرگ افواج سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عراق ترکی اور شام کے مثلث نما سرحدی علاقے کا کنٹرول دینے کا مطالبہ کیا ہے جو کہ فیشخابور کے علاقے میں زاخو اور ربیعہ کے مابین واقع ہے۔ (۔۔۔)

بدھ – 5 صفر 1439 ہجری – 25 اكتوبر 2017ء  شمارہ: [14211]