ٹرمپ کے نائب کا امن وامان کے سلسلہ میں خطے کا دورہ
رام اللہ: کیفاح زبون – تل ابیب: "الشرق الاوسط” کل تل ابیب کے اندر امریکی سفارت خانہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکی صدر کے نائب مائک پنس عنقریب ڈیڑھ ماہ کے بعد مشرق وسطی کا دورہ کریں گے اور ان کے اس دورہ کا مقصد اسرائیل اور عرب کے درمیان […]

رام اللہ: کیفاح زبون – تل ابیب: "الشرق الاوسط”
کل تل ابیب کے اندر امریکی سفارت خانہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکی صدر کے نائب مائک پنس عنقریب ڈیڑھ ماہ کے بعد مشرق وسطی کا دورہ کریں گے اور ان کے اس دورہ کا مقصد اسرائیل اور عرب کے درمیان علاقائی سلامتی کے لئے ہونے والے "القرن” نامی معاہدہ کو مضبوط کرنے اور کشکمش کو ختم کرنے کے سلسلہ میں صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی طرف سے کی جانی والی کوششوں ک آگے بڑھانا ہے اور ان کے پیش نظر دہشت گردی کا مقابلہ کرنے اور اتحادی ممالک کے امن واستقرار کی حفاظت کا مسئلہ بھی ہے۔(۔۔۔)
اسرائیلی وزارت خارجہ کے ذرائع نے کہا کہ پنس اسرائیل اور فلسطینی علاقہ کا دورہ کریں گے اور اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو اور فلسطینی صدر محمود عباس سے مل کر امن وسلامتی مذاکرہ کو ازسرے نو شروع کرنے کے سلسلہ میں بھی گفتگو کریں گے۔
جمعہ – 7 صفر 1439 ہجری – 27 اكتوبر 2017ء شمارہ نمبر: (14213)