واشنگٹن کی طرف سے اسد کے انجام کے سلسلہ میں دوبارہ گفت وشنید
ڈی میسٹورا کی طرف سے جینوا مذاکرات کی تاریخ کا تعین اور اقوام متحدہ کی تحقیق میں شامی حکومت خان شیخون کیمیائی حملہ کی ذمہ دار لندن – جنیوا – نیویارک: "الشرق الاوسط” کل امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسون نے بشار الاسد کے انجام سے متعلق دوبارہ گفت وشنید کرنے کی […]
ڈی میسٹورا کی طرف سے جینوا مذاکرات کی تاریخ کا تعین اور اقوام متحدہ کی تحقیق میں شامی حکومت خان شیخون کیمیائی حملہ کی ذمہ دار

لندن – جنیوا – نیویارک: "الشرق الاوسط”
کل امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسون نے بشار الاسد کے انجام سے متعلق دوبارہ گفت وشنید کرنے کی تجویز رکھی ہے کیونکہ اقوام متحدہ کے سفیر ڈی میسٹورا نے جنیوا میں ان سے ملاقات کرنے کے بعد کہا کہ ریاستہائے متحدہ امریکہ شام کو مکمل اور متحد دیکھنا چاہتا ہے اور اس کی حکومت میں اسد کا کوئی کردار نہیں ہوگا۔(۔۔۔)
کل ڈی میسٹورا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف پیش کردہ ایک مختصر پروگرام میں کہا کہ جنیوا مذاکرات کا اگلا مرحلہ 28 نومبر کو منعقد ہوگا۔(۔۔۔)
اسی سلسلہ میں کل اقوام متحدہ کی تحقیقاتی ٹیم اور کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کی تنظیم کی طرف سے سلامتی کونسل کو پیش کردہ ایک رپورٹ نے پرزور انداز میں گزشتہ اپریل کو خان شیخون پر السارین نامی گیس کے ذریعہ کئے گئے کیمیائی حملہ کی ذمہ دار شامی حکومت کو ٹھہرایا ہے۔
جمعہ – 7 صفر 1439 ہجری – 27 اكتوبر 2017ء شمارہ نمبر: (14213)