اتحادی ایران اور اس کے آلات کار پر خطے کی امن وامان کو خراب کرنے کا الزام عائد کر رہے ہیں
حوثیوں نے 77 "بیلسٹک میزائلوں” سے سعودیہ کو نشانہ بنایا: اتحادی ترجمان "الشرق الاوسط” سے رياض: عبد الہادی حبتور یمن میں قانونی حکومت کی حمایت کرنے والے اتحادی ممالک کے وزرائے خارجہ اور فوج کے سربراہان نے یمن میں ایرانی کردار کی مذمت کی جو باغیوں کی حمایت کر رہا ہے اور انھ
حوثیوں نے 77 "بیلسٹک میزائلوں” سے سعودیہ کو نشانہ بنایا: اتحادی ترجمان "الشرق الاوسط” سے

رياض: عبد الہادی حبتور
یمن میں قانونی حکومت کی حمایت کرنے والے اتحادی ممالک کے وزرائے خارجہ اور فوج کے سربراہان نے یمن میں ایرانی کردار کی مذمت کی جو باغیوں کی حمایت کر رہا ہے اور انھیں ہتھیاروں کے ذخیرے، بیلسٹک میزائل اور بارودی سرنگوں کی فراہمی کے ذریعے مدد فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے اسے عالمی سیکورٹی کونسل کی قرار داد 2216 کی صریحا خلاف ورزی قرار دیا اور خطے کے امن وامان کو خراب کرنے کی ذمہ داری ایران اور اس کے آلات کار پر عائد کی ہے۔ (۔۔۔)
علاوہ ازیں، بین الاقوامی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے "الشرق الاوسط” کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حوثیوں نے سعودی عرب کو 77 میزائلوں کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلح حوثی جماعت پہلی دہشت گرد جماعت ہے جو غیر قانونی طور پر بیلسٹک میزائل کی صلاحیت رکھتی ہے، اور یہ ایک سنگین خطرہ ہے۔