"سوچی” کا پروگرام ملتوی اور ریاض کانفرنس "جنیوا” سے قبل
العبادی کی طرف سے کنٹرول کرنے کا اعلان اور داعش کے افراد شام کے بوکمال میں جمع لندن – بغداد – بیروت: "الشرق الاوسط” کل اس بات کی اطلاع ملی ہے کہ شام کی مخالف جماعتوں نے شام کی طرف بھیجے گئے اقوام متحدہ کے سفیر اسٹیفن ڈی میسٹورا کا اسی […]
العبادی کی طرف سے کنٹرول کرنے کا اعلان اور داعش کے افراد شام کے بوکمال میں جمع

لندن – بغداد – بیروت: "الشرق الاوسط”
کل اس بات کی اطلاع ملی ہے کہ شام کی مخالف جماعتوں نے شام کی طرف بھیجے گئے اقوام متحدہ کے سفیر اسٹیفن ڈی میسٹورا کا اسی ماہ کے 28 تاریخ کو جنیوا میں استقبال کرنے سے قبل ریاض میں وسیع پیمانہ پر کانفرنس کی کامیابی کی کوشش کی ہے جبکہ باخبر ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ماسکو نے اسی ماہ کے 18 تاریخ کو سوچی کے اندر ہونے والی شامی قومی گفتگو کی کانفرنس کو ملتوی کر دیا ہے۔(۔۔۔)
ذرائع نے اس بات کی بھی تاکید کی ہے کہ مخالف جماعتوں اور اقوام متحدہ کے سفیر کے فریق کے درمیان جنیوا مذاکرات سے قبل ریاض کی کانفرنس کو کامیاب بنانے کے سلسلہ میں گفتگو ہوئی ہے۔
ان دنوں عراق کے مغربی اور شام کے مشرقی علاقہ میں منتشر ہونے کے بعد داعش کے خاتمہ کی امید کی جارہی ہے اور عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے کل داعش کے قبضہ سے القائم کے علاقہ کو دوبارہ حاصل کرلینے کا اعلان کیا ہے جبکہ شامی حکومت کی فورسز نے اس البوکمال شہر کی طرف پیش قدمی کی ہے جہاں دہشت گرد تنظیم کے مسلح افراد موجود ہیں۔
ہفتہ – 15 صفر 1439 ہجری – 4 نومبر 2017ء شمارہ نمبر: (14221)