ایران پاکستان کو "بسیج” کی طرز کا وژن دے رہا ہے
لندن: عادل السالمی ایرانی "پاسداران انقلاب” کے سربراہ محمد علی جعفری نے کل پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کے دوران ایرانی "بسیج” فورس کی طرح ایک فورس کے قیام کا وژن دیا، جو کہ پاکستانی فوج کے شانہ بشانہ ہوگی۔ انہوں نے اس فورس کی تیاری میں اپن

لندن: عادل السالمی
ایرانی "پاسداران انقلاب” کے سربراہ محمد علی جعفری نے کل پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کے دوران ایرانی "بسیج” فورس کی طرح ایک فورس کے قیام کا وژن دیا، جو کہ پاکستانی فوج کے شانہ بشانہ ہوگی۔ انہوں نے اس فورس کی تیاری میں اپنی فورسز کے تجربات کی منتقلی کی تیاری کا بھی اعلان کیا۔
علاوہ ازیں جعفری نے "سیکورٹی خطرات سے نمٹنے کے لئے” پاکستان میں "بسیج” کی طرز پر ایک عوامی فورس کی تجویز کی بھی توثیق کی۔ انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام شام اور عراق میں "کامیاب” رہا ہے، جبکہ انہوں نے ریاست ہائے متحدہ امریکہ پر الزام عائد کیا کہ وہ "پاکستان کے استحکام کو خراب کرنے کی کوشش کر رہا ہے”۔ جعفری نے کہا کہ ان کا ملک گذشتہ 4 دہائیوں سے "دشمانہ خطرات سے نمٹنے” کے لئے پاکستان کو اپنے دفاعی اور عوامی فورسز کے تجربات منتقل کرنے کو تیار ہے۔ (۔۔۔)