تنازعات

لبنان کی "دھماکوں” سے بچنے کے لئے سخت کوششیں

  بیروت: نذیر رضا لبنانی ریاست نے اپنے تمام عناصر کو متحرک کر دیا ہے تاکہ لبنانی وزیر اعظم سعد حریری کے استعفی کے بعد دھماکوں کی کاروائی سے بچا جاسکے۔ علاوہ ازیں "امن و امان کی حفاظت” کی خاطر بحران کے حل کا سنجیدگی سے جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ […]

لبنان کی "دھماکوں” سے بچنے کے لئے سخت کوششیں

بیروت: نذیر رضا

لبنانی ریاست نے اپنے تمام عناصر کو متحرک کر دیا ہے تاکہ لبنانی وزیر اعظم سعد حریری کے استعفی کے بعد دھماکوں کی کاروائی سے بچا جاسکے۔ علاوہ ازیں "امن و امان کی حفاظت” کی خاطر بحران کے حل کا سنجیدگی سے جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ آئندہ پارلیمانی انتخابات کی نگرانی کے لئے ایک عبوری حکومت کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا جائے۔ سیاسی محرکات دو نقاط پر کام کر رہے ہیں۔ اول یہ کہ  صدر میشال عون کی طرف سے تعین کردہ ریاستی اراکین سے مشاورت اور دوم یہ کہ  بیروت میں "دار الافتا” سے مشاورت کرنا، جہاں کا رہنماؤں اور فرانسیسی سفیر نے دورہ کیا تھا۔

مشاورتی کمیٹی کے ذرائع نے "الشرق الاوسط” کو بتایا کہ لبنان مستعفی ہونے کے طوفان کے بعد "بحران زدہ خطے میں داخل” ہو چکا ہے۔ چنانچہ یہ نازک مرحلہ ریاستی افراد اور سیاسی طاقتوں کو "لبنان کے استحکام وبقا کی حفاظت کے لئے تنازعات پر غور کرنے پر مجبور کر رہا ہے۔ (۔۔۔)

بدھ – 19 صفر 1439 ہجری – 08 نومبر 2017ء  شمارہ: (14225)