سعودی عرب کی طرف سے حوثیوں کے میزائل کے سلسلہ میں بین الاقوامی تحقیقات کا انتظار
المعلمی کا "الشرق الاوسط” کے ساتھ گفتگو: یمن بندرگاہوں کو مختصر مدت کے لئے بند کر دیا گیا ہے جدہ: سعيد الابيض اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل نمائندہ عبد اللہ المعلمی نے کہا کہ امن کونسل کے فیصلوں کا جائزہ لینے والی ذمہ دار کمیٹی بین الاقوامی قانون کو […]
المعلمی کا "الشرق الاوسط” کے ساتھ گفتگو: یمن بندرگاہوں کو مختصر مدت کے لئے بند کر دیا گیا ہے

جدہ: سعيد الابيض
اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل نمائندہ عبد اللہ المعلمی نے کہا کہ امن کونسل کے فیصلوں کا جائزہ لینے والی ذمہ دار کمیٹی بین الاقوامی قانون کو توڑنے کے دائرہ میں ایران کے بیلسٹک میزائل پر غور وفکر کر رہی ہے اور سعودی عرب کو اس کے نتائج کا انتظار ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب نے حوثیوں کی طرف سے گزشتہ ہفتہ کو ریاض پر داغے جانے والے اس میزائل کے سلسلہ میں شکایت درج کرایا ہے جسے سعودی دفاعی نظام نے ناکام بنا دیا تھا۔(۔۔۔)
سعودی عرب کے اس نمائندہ نے کل "الشرق الاوسط” کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ یمن کے بندرگاہوں کو وقتی طور پر بند کرنے کے مسئلہ کے سلسلہ میں اپنی وضاحت پیش کر دیا ہے اور انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ اسے بند کرنے کی فائل کے ساتھ مختلف انداز اور مختصر وقت میں معاملہ کیا جائے گا۔(۔۔۔)
جمعہ – 21 صفر 1439 ہجری – 10 نومبر 2017ء شمارہ: (14227)