ایک چینی اور امریکی سربراہی اجلاس میں چوتھائی ٹریلین ڈالر کا معاہدہ
ٹرمپ کی طرف سے شمالی کوریاء کے نظام پر سخت دباؤ ڈالنے کی دعوت واشنگٹن: "الشرق الاوسط” کل بجین میں چینی صدر شی جنگپنگ اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے درمیان منعقدہ سربراہی اجلاس میں تجارتی معاہدے ہوئے ہیں جس کی قیمت چوتھائی ٹریلین ڈالر ہے اور ریاستہائے متحدہ امریکہ اور […]
ٹرمپ کی طرف سے شمالی کوریاء کے نظام پر سخت دباؤ ڈالنے کی دعوت

واشنگٹن: "الشرق الاوسط”
کل بجین میں چینی صدر شی جنگپنگ اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے درمیان منعقدہ سربراہی اجلاس میں تجارتی معاہدے ہوئے ہیں جس کی قیمت چوتھائی ٹریلین ڈالر ہے اور ریاستہائے متحدہ امریکہ اور چین کے درمیان ہونے والے اس معاہدہ میں رقم کی مقدار کافی زیادہ ہے۔(۔۔۔)
یہ سربراہی اجلاس تجارتی معاہدہ پر ہی منحصر نہیں تھا بلکہ ٹرمپ نے عمدہ معاہدے اور کام کے مواقع فراہم کرنے کے معاہدہ کے بعد چینی صدر کے ساتھ اپنے نمایاں تعلقات کی بھی تعریف کی ہے لیکن انہوں نے پرزور انداز میں کہا کہ چین کو شمالی کوریا کے فائل کے سلسلہ میں مزید کوشش کرنی چاہئے۔
امریکی صدر نے اپنے چینی ہم منصب کو پیونگ یانگ کے نظام پر سخت دباؤ ڈالنے پر آمادہ کیا ہے اور پرزور انداز میں کہا ہے کہ شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کے مسئلہ کو حل کرنے کے سلسلہ میں وقت گزرتا جا رہا ہے۔(۔۔۔)
جمعہ – 21 صفر 1439 ہجری – 10 نومبر 2017ء شمارہ: (14227)