وائٹ ہاؤس کا لبنان میں میلیشیاؤں کی موجودگی سے انکار
فرانسیسی یقین دہانی: سلامتی صورتحال کی وجہ سے حریری کی واپسی ممنوع اور "مستقبل کے بلاک” کی طرف سے سعودی عرب کے سلسلہ میں مذمت ریاض: "الشرق الاوسط” بیروت: بولا اسطيح لبنان کے اندر ایرانی مداخلت اور حزب اللہ کی کارستانیوں کے یش نظر حکومت کے صدر سعد الحریری کی طرف [&helli
فرانسیسی یقین دہانی: سلامتی صورتحال کی وجہ سے حریری کی واپسی ممنوع اور "مستقبل کے بلاک” کی طرف سے سعودی عرب کے سلسلہ میں مذمت

ریاض: "الشرق الاوسط” بیروت: بولا اسطيح
لبنان کے اندر ایرانی مداخلت اور حزب اللہ کی کارستانیوں کے یش نظر حکومت کے صدر سعد الحریری کی طرف سے گزشتہ ہفتہ استعفی پیش کرنے کے بعد رونما ہونے والے بحران کے سلسلہ میں بین الاقوامی کوشش جاری ہے۔(۔۔۔)
دوسری طرف مستقبل بلاک نے سعودی عرب اور اس کی حکومت کو نشان بنانے والے ہر طرح کے حملہ کی مذمت کی ہے اور ازسر نو کہا ہے کہ وہ عرب علاقہ میں فتنہ برپا کرنے اور ایران اور اس کے ہمنواؤں کی مداخلت کا انکار کرتے ہوئے الحریری کی حکومت کے ساتھ ہے۔
کل اس سلسلہ میں امریکی موقف بھی ظاہر ہوا ہے جس میں اس بات کا اعلان کیا گیا ہے کہ وائٹ ہاؤس نے لبنان کے اندر میلیشیاؤں کی طرف سے ہر طرح کی کوششوں یا ملک کے امن واستقرار کو نشانہ بنانے والے غیر ملکی فورسز اور لبنان کی سرکاری اداروں کے دائرہ اختیار کے کم ہونے کا انکار کیا ہے۔(۔۔۔)
اسی موقف نے "الشرق الاوسط” کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے پرزور انداز میں کہا کہ باخبر لبنانی ذرائع نے مسئلہ کو حل کرنے کے سلسلہ میں ہونے والی گفتگو میں کہا ہے کہ فرانسیسی ذمہ داروں نے اپنے لبنانی ہم منصب کو یہ اطلاع دی ہے کہ ان کے پاس جو معلومات ہیں ان سے یہ پتہ چلتا ہے کہ الحریری گرفتار نہیں ہیں بلکہ وہ سعودی عرب میں اپنے اختیار سے ہیں اور ان کے لبنان کی طرف واپسی کے سلسلہ میں جو بات رکاوٹ ہے وہ حساس امن وسلامتی کی صورتحال ہے۔
اتوار – 23 صفر 1439 ہجری – 12 نومبر 2017ء شمارہ: (14229)