ٹرمپ اور پوتین کا شام کے حل کے اصولوں پر اتفاق
"داعش” البوکمال میں دم توڑتا ہوا اور ایران کا دمشق کے جنوب میں ہمیشہ کے لئے فوجی اڈہ بنانے کا فیصلہ ماسکو – لندن: "الشرق الاوسط” واشنگٹن اور ماسکو نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور روسی صدر فلادیمئر پوٹن کے درمیان ویتنام میں منعقدہ ایشیاء پیسفک سربراہی اجلاس کے موقعہ
"داعش” البوکمال میں دم توڑتا ہوا اور ایران کا دمشق کے جنوب میں ہمیشہ کے لئے فوجی اڈہ بنانے کا فیصلہ

ماسکو – لندن: "الشرق الاوسط”
واشنگٹن اور ماسکو نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور روسی صدر فلادیمئر پوٹن کے درمیان ویتنام میں منعقدہ ایشیاء پیسفک سربراہی اجلاس کے موقعہ پر جلد ملاقات کے بعد شامی بحران کی بنیادی حل کے سلسلہ میں ان دونوں کے اتفاق کا اعلان کیا ہے۔
کرملین نے اپنے الیکٹرانک ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ دونوں صدر نے شام کے تنازعہ پر اتفاق کیا ہے کہ اس کا کوئی فوجی حل نہیں ہے اور ان دونوں نے تنظیم داعش کی ہلاکت کے سلسلہ میں اپنے لائحہ عمل پر زور دیا ہے۔(۔۔۔)
اسی سلسلہ میں کل شام حقوق انسان کی شامی رصدگاہ نے بتایا ہے کہ داعش نے عراق اور شام کی سرحد پر واقع البوکمال شہر پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے اور وہ اپنے آخری قلعہ کی حفاظت میں جان کی بازی لگا دیگا۔
دوسری طرف بی بی سی نے ایک رپورٹ نشر کیا ہے جس میں اس بات کی تاکید ہے کہ ایران دمشق کے جنوب میں واقع الکسوہ کے اندر میلیشیاؤں کا تعاون کرنے کے لئے ایک فوجی اڈہ بنانے جا رہا ہے اور تہران کی طرف سے مدد کردہ یہ میلیشیائیں شامی حکومت کی فورسز کے ساتھ مل کر جنگ کریں گی۔
اتوار – 23 صفر 1439 ہجری – 12 نومبر 2017ء شمارہ: (14229)