تہران زلزلے میں ہلاکتوں کا اعداد و شمار کر رہا ہے – اور بدترین ہلاکتوں کا اندیشہ

اکثر متاثرین کا تعلق حکومتی نئی رہائشی کالونی اور قریبی علاقوں میں ہیں   لندن: "الشرق الاوسط” ایران کے مغربی علاقوں میں درجنوں شہروں اور دیہات اتوار کی رات زلزلے اور اس کے بعد تباہی و ہلاکتوں سے اٹھ کھڑے ہوئے، جبکہ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 7٫3 تھی۔ […]

تہران زلزلے میں ہلاکتوں کا اعداد و شمار کر رہا ہے – اور بدترین ہلاکتوں کا اندیشہ
اکثر متاثرین کا تعلق حکومتی نئی رہائشی کالونی اور قریبی علاقوں میں ہیں

لندن: "الشرق الاوسط”

ایران کے مغربی علاقوں میں درجنوں شہروں اور دیہات اتوار کی رات زلزلے اور اس کے بعد تباہی و ہلاکتوں سے اٹھ کھڑے ہوئے، جبکہ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 7٫3 تھی۔

اگرچہ زلزلے کا مرکز کردستان عراق کا شہر حلبجہ تھا، لیکن اس کا زیادہ تر اثر ایران کے مغربی گورنریٹ کرمان شاہ میں ہوا جہاں کی اکثریت کرد ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 445 اشخاص ہلاک اور 7 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہے۔ جبکہ عراق میں 8 افراد ہلاک اور تقریبا 500 زخمی ہوئے ہیں۔

ایران میں حکام کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکو کی کاروائیوں کے آغاز کے اعلان کے چند گھنٹوں بعد ہلاکتوں میں بتدریج اضافہ ہوا ہے، جبکہ ریسکو ٹیموں کے پہنچنے میں دشواری کے باعث ہزاروں افراد پھنسے ہوئے ہیں۔ سربل کے شہر میں خاص طور پر حکومتی نئی رہائشی کالونی سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے، جہاں عمارتوں کے منہدم ہونے سے 250 سے زائد اشخاص ہلاک ہوئے ہیں۔

منگل – 25 صفر 1439 ہجری- 14 نومبر 2017ء  شمارہ: [14231]