شامی مخالف گروپ کی کانفرنس 22 نومبر کو :ریاض
شام کے جنوبی علاقوں سے ایران کو دور رکھنے کا روسی عزم – اور کرد تیل کے کنویں پر کنٹرول کر رہے ہیں رياض – لندن: "الشرق الاوسط” کل ریاض نے رواں ماہ کی 22 تاریخ سے 24 تاریخ کے مابین شامی مخالف جماعتوں کے وسیع تر اجلاس کہ میزبانی کے عزم […]
شام کے جنوبی علاقوں سے ایران کو دور رکھنے کا روسی عزم – اور کرد تیل کے کنویں پر کنٹرول کر رہے ہیں

رياض – لندن: "الشرق الاوسط”
کل ریاض نے رواں ماہ کی 22 تاریخ سے 24 تاریخ کے مابین شامی مخالف جماعتوں کے وسیع تر اجلاس کہ میزبانی کے عزم کا اعلان کیا ہے، تاکہ ان میں وحدت پیدا کی جائے اور اقوام متحدہ کی زیر نگرانی جینوا میں براہ راست مذاکرات کے لئے ایک مشترکہ وفد تشکیل دیا جائے۔
سعودی عرب کی نیوز ایجنسی (واس) نے کل کہا ہے کہ شامی مخالف گروپوں کی طرف سے ریاض کے شہر میں وسیع تر اجلاس کے انعقاد کے مطالبہ پر یہ کیا جا رہا ہے جسکا مقصد اطراف میں باہمی قربت لانا ہے۔ (۔۔۔)
دوسری جانب، ماسکو نے واشنگٹن کے ساتھ شام کے جنوبی علاقوں سے ایران اور "حزب اللہ” کو دور رکھنے کے عہد کا انکار نہیں کیا ہے۔ (۔۔۔)
اسی ضمن میں، کرد عرب "شامی ڈیموکریٹک فورسز” نے تنک نامی تیل کے کنویں پر کنٹرول حاصل کرنے اور دریائے فرات کے مشرق میں "داعش” کے 19 عناصر کو ہلاک کرنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ دھماکے سے اس کے ساتھ والا شہر دیر الزور شہر لرز اٹھا۔ علاوہ ازیں حلب کے شمال میں اتارب کے شہر پر بمباری سے درجنوں شہری ہلاک و زخمی ہوگئے ہیں۔