اسرائیل "بحرین نہر” کے منصوبے کو منجمد کر رہا ہے
تاکہ عمان میں دوبارہ سفارت خانہ کھولنے کے لئے اردن پر دباؤ ڈالا جائے تل ابیب: "الشرق الاوسط” کل اسرائیلی سیاسی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے اردن پر دباؤ ڈالنے کے لئے (بحر احمر اور بحر مردار کے مابین) "بحرین نہر” منصوبے کو منجمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ عمان [&
تاکہ عمان میں دوبارہ سفارت خانہ کھولنے کے لئے اردن پر دباؤ ڈالا جائے

تل ابیب: "الشرق الاوسط”
کل اسرائیلی سیاسی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے اردن پر دباؤ ڈالنے کے لئے (بحر احمر اور بحر مردار کے مابین) "بحرین نہر” منصوبے کو منجمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ عمان میں اسرائیلی سفارت خانے کو دوبارہ کھولا جائے۔
ان ذرائع کے مطابق اسرائیل اردن کے اس موقف پر غصے میں ہے، جس میں وہ سفارتی مشن کی واپسی اور عمان میں سفارت خانے کو دوبارہ کھولنے سے اس وقت تک انکار کر رہا ہے جب تک کہ سفارت خانے کے گارڈ کو دو اردنی شہریوں کے قتل کرنے پر سزا نہیں سنا دی جاتی۔ (۔۔۔)
یہ اسرائیل، فلسطینی اتھارٹی اور اردن کا مشترکہ منصوبہ ہے، جس میں ایک نہر کھودی جائے گی؛ جو بحر احمر کو جنوبی سمت سے، بحیرہ روم کو مغربی سمت سے اور بحر مردار کو آپس میں ملائے گی۔ اس طرح دو سمندروں کا پانی نہروں، سرنگوں اور پائپوں کے ذریعے اردن کی وادی اور بحر مردار میں ڈالا جائے گا۔ (۔۔۔)