زمبابوے کی عوام کی وجہ سے موگابی کا استعفی

نوکوچوت: شیخ محمد 37 سال حکومت کرنے کے بعد زمبابوے کے 93 سالہ صدر روبرٹ موگابی نے کل اپنا استعفی سخت دباؤ کی وجہ سے دیا اور اس دباؤ میں اضافہ اس وقت ہوا جب حکومت کرنے والی پارٹی اور فوج نے ان کا ساتھ چھوڑ دیا اور ہر سمت ان […]

زمبابوے کی عوام کی وجہ سے موگابی کا استعفی

نوکوچوت: شیخ محمد

37 سال حکومت کرنے کے بعد زمبابوے کے 93 سالہ صدر روبرٹ موگابی نے کل اپنا استعفی سخت دباؤ کی وجہ سے دیا اور اس دباؤ میں اضافہ اس وقت ہوا جب حکومت کرنے والی پارٹی اور فوج نے ان کا ساتھ چھوڑ دیا اور ہر سمت ان کی سبکدوشی کی آوازیں بلند ہونے لگیں۔

پارلیمانی صدر جاکوب موڈینڈا نے موگابی کی علیحدگی کے سلسلہ میں گفتگو کرنے کے لیے ہنگامی پارلیمانی اجلاس کے اخیر میں پارلیمنای ارکان کے سامنے ان استعفی کا اعلان کیا اور اس کے بعد ملک کے صدر کا یہ پیغام پڑھ کر سنایا کہ میں روبرٹ موگابی ہوں اور میں زمبابوے کے صدر کی حیثیت سے سرکاری طور پر اپنا استعفی نامہ پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ اس پر فوری طور پر کاروائی کی جائے اور اس مناسبت سے لوگوں نے تالیاں بجاکر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنی رضامندی کے ساتھ استعفی دے رہا ہوں اور یہ میرا فیصلہ ہے تاکہ بغیر کسی تششد اور مشکلات کے امن وسلامتی کے ساتھ حکومت منتقل ہو اور اس کی پوری کاروائی ہو۔

بدھ – 4 ربيع الاول 1439 ہجری – 22 نومبر 2017ء  شمارہ: (14239)