فلسطینی عوام کی طرف سے امریکیوں کے ساتھ "امن رابطوں” کا انکار
رام اللہ: کفاح زبون فلسطینی سفارتی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ واشنگٹن میں "پی ال او” کے دفتر کو دوبارہ کھولنے کے لیے امریکی انتظامیہ پر عرب کی طرف سے زبردست دباؤ ڈالنے کی کوشش ہو رہی ہے اور حکومت نے چند دنوں کے درمیان مسئلہ کو حل کرنے کے […]

رام اللہ: کفاح زبون
فلسطینی سفارتی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ واشنگٹن میں "پی ال او” کے دفتر کو دوبارہ کھولنے کے لیے امریکی انتظامیہ پر عرب کی طرف سے زبردست دباؤ ڈالنے کی کوشش ہو رہی ہے اور حکومت نے چند دنوں کے درمیان مسئلہ کو حل کرنے کے سلسلہ میں اطمینان بھی حاصل کیا ہے۔
کل کی خبریں امریکی انتظامیہ کے ساتھ ان رابطوں کے سلسلہ میں متضاد ہیں جن کو حکومت نے "پی ال او” کے دفتر کے بند یونے کی وجہ سے روک دیا ہے لیکن فلسطینی باخبر ذرائع نے "الشرق الاوسط” کے ساتھ پرزور انداز میں کہا کہ جب تک دفتر بند ہے اس وقت تک امن وسلامتی کے سلسلہ میں امریکیوں کے ساتھ ملاقات کو موقوف کرنے کا فیصلہ ہے لیکن دوسرے معاملات کے سلسلہ میں کمی دور کرنے کا موقعہ دینے کے لیے فطری طور پر رابطے جاری ہیں۔)۔۔۔)
یہ اقدام یا فیصلہ فلسطینی وزارت خارجہ کا امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے واشنگٹن میں فلسطینی نمائندگی کو بند کرنے کے فیصلہ کو قبول کرنے کے چند دنوں کے بعد ہوا ہے۔)۔۔۔)
بدھ – 4 ربيع الاول 1439 ہجری – 22 نومبر 2017ء شمارہ: (14239)