مصر میں ترکی کے ساتھ جاسوسی کے الزام میں 29 افراد گرفتار
قاہرہ: محمد عبدہ حسنین مصر نے ترکی کے خلاف اپنے موقف کو بڑھاوا دیا ہے اور اس کی انٹیلی جنس اور سیکورٹی ادارے نے الزام عائد کیا ہے کہ "اخوان المسلمین” جماعت کے عناصر کے ساتھ تعاون کر کے ریاستی اداروں کو ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ مصر کے […]

قاہرہ: محمد عبدہ حسنین
مصر نے ترکی کے خلاف اپنے موقف کو بڑھاوا دیا ہے اور اس کی انٹیلی جنس اور سیکورٹی ادارے نے الزام عائد کیا ہے کہ "اخوان المسلمین” جماعت کے عناصر کے ساتھ تعاون کر کے ریاستی اداروں کو ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
مصر کے اٹارنی جنرل نبیل احمد صادق نے انقرہ کے لئے جاسوسی کرنے اور ملک کے قومی مفاد کو نقصان پہنچانے کے مقدمہ میں کل 29 افراد کو گرفتار کر کے 15 روز کے لئے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ ملکی سیکورٹی ادارے کی تحقیقات کے مطابق ترک سیکورٹی اور انٹیلی جنس ادارے کے ماتحت عناصر نے اخوان کی بین الاقوامی تنظیم کے عناصر کے ساتھ ایک منظم معاہدے پر دستخط کئے ہیں، جس میں ریاستی اداروں میں موجودہ نظام کو الجھن میں ڈال کر مصری حکومت پر قبضہ کرنے کی کوشش کرنا ہے۔ (۔۔۔)